ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حکومت کب غریبوں کومفت ویکسین لگائے گی:اکھلیش یادو

حکومت کب غریبوں کومفت ویکسین لگائے گی:اکھلیش یادو

Wed, 13 Jan 2021 11:54:30    S.O. News Service

لکھنو،12؍جنوری(آئی این ایس انڈیا) سماج وادی پارٹی(ایس پی)کے قومی صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے ویویکانند کے یوم پیدائش پربھارتیہ جنتا پارٹی پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے بی جے پی کوسب سے جھوٹی جماعت قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت بتائے کہ کب تک کورونا وائرس کی ویکسین مفت میں لگائی جائے گی۔

حکومت کو یہ بتاناچاہیے۔اکھلیش یادوجنہوں نے ’بی جے پی کی ویکسین نہیں لگائیں گے ‘کہاتھا،نے کہاہے کہ میں اس کا پروٹوکول نہیں جانتا ہوں۔حکومت کو اپنے پروٹوکول کا فیصلہ کرناہے۔

انہوں نے حکومت کا گھیراؤ کیا اور پوچھا کہ انہیں کتنا بجٹ ملا ہے؟ یوپی کے سابق سی ایم نے حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہاہے کہ کسان ، نوجوان اور ہر طبقہ کے لوگ بی جے پی حکومت کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

کسان تحریک کے بارے میں اکھلیش نے کہاہے کہ اگر دھرنے پر بیٹھے کسانوں نے ان کی بات نہیں مانی توکم از کم سپریم کورٹ کے اس تجویز پر کہ حکومت زرعی قانون کو واپس لے، حکومت فوری طور پر اس قانون کو واپس لے۔

انہوں نے بی جے پی کو کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے وعدے کی یاد دلاتے ہوئے کہاہے کہ اگر کسان ایم ایس پی مانگ رہے ہیں تویہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ انہیں ایم ایس پی مل جائے۔


Share: